جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سامان اٹھا کر محل سے نکل جائیں!! بادشاہ چارلس کا بھائی کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی کو محل بدر کردیا، کنگ چارلس سوئم نے پرنس اینڈریو کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کیلئے بکنگھم پیلس میں کوئی جگہ نہیں۔

اس حوالے سے برطانوی پریس کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنگ چارلس سوم نے اپنے بھائی پرنس اینڈریو کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنا سامان باندھ کر بکنگھم پیلس سے نکل جائیں۔

اخبار "دی سن” نے کہا کہ بادشاہ چارلس نے اسکینڈلز کے لیے مشہور اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے کہا ہے کہ وہ رہنے کے لیے کوئی نئی جگہ تلاش کریں، بادشاہ نے واضح کردیا ہے کہ پرنس اینڈریو کے لیے بکنگھم پیلس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

بادشاہ سلامت نے واضح کیا ہے کہ بکنگھم پیلس میں پرنس اینڈریو کے لیے جگہ نہیں ہے۔ بادشاہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دار محل کے ایک ذریعے نے کہا یہ فیصلہ 6 مئی کو ہونے والی کنگ چارلس سوم کی سرکاری تاجپوشی سے چند ماہ قبل لیا گیا ہے۔

اینڈریو جو کہ امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین کے دوست سمجھے جاتے ہیں وہ اس وقت "اشتعال انگیز” اخلاقی الزامات میں قید ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ بکنگھم پیلس میں اب ان کے لیے جگہ نہیں رہی۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس محل میں 400 ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے شاہی محل کی تزئین و آرائش اور بحالی کا منصوبہ ہے جس میں ’اینڈریو سویٹ‘ بھی شامل ہے جسے "کمرے کی کھڑکی ” کہا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر اینڈریو لندن میں رہنا چاہتے ہیں تو کنگ چارلس نے انہیں کہا ہے کہ وہ دوسری شاہی رہائش سینٹ جیمز پیلس میں رہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے دخلی کا حکم اینڈریو کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جسے پچھلے سال بکنگھم پیلس میں اپنے دفتر سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ شہزادہ اینڈریو کو ان کی آنجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم شاہی اور فوجی اعزازات سے محروم کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں