جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کنگ چارلس نے اسکاٹ لینڈ میں گارڈن پارٹی رکھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کنگ چارلس اور کوئین کنسورٹ کمیلا نے اپنی دوسری تاجپوشی کی تقریب سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں گارڈن پارٹی رکھ لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر بادشاہ اور ملکہ کیملانے اپنے گارڈن پارٹی میں مہمان کا استقبال اسکالینڈ کے محل میں کیا۔

اس تقریب میں مختلف کمیونیٹز کے لوگوں نے شرکت کی، بادشاہ چارلس کی اسکاٹ لینڈ کے برٹش پاکستانی فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات ہوئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا، بادشاہ کو اسکاٹ لینڈ کے اعزازات پیش کیےگئے جس میں کراؤن جیولز میں تاج شاہی عصا اور تلوار شامل ہیں۔

واضح رہے گارڈن پارٹیاں ایک شاہی روایت ہے، جہاں برطانوی بادشاہ عام طور پر ہر موسم گرما میں بکنگھم پیلس، پیلس آف ہولیروڈ ہاؤس اور اسکاٹ لینڈ میں اپنی سرکاری شاہی رہائش گاہ میں ایک سے زیادہ گارڈن پارٹیوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

 74 سالہ کنگ چارلس نے 75 سالہ ملکہ کیملا کے ساتھ 3 مئی کو بکنگھم پیلس میں گرمیوں کے موسم کی پہلی گارڈن پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں