بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد نئے بادشاہ کون بن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس فوری طور پر نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ چارلس نئے بادشاہ بننے کے ساتھ دولت مشترکہ کے 14 ممالک کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

بادشاہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کنگ نے کہا: "میری پیاری والدہ محترمہ ملکہ کی موت میرے اور میرے خاندان کے تمام افراد کے لیے سب سے دکھ بھرا لمحہ ہے، "ہم ایک پیاری خود مختار اور بہت پیار کرنے والی ماں کے انتقال پر گہرے صدمہ میں ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس نقصان کو نہ صرف پورے ملک بلکہ بادشاہت، کام ویلتھ اور دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے محسوس کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں بالمورل پیلس میں انتقال کرگئی ہیں، وہ 70 سال تک ملک کی حکمران رہی۔

برطانوی حکومت نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں