بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کنگ چارلس فرانس کیوں نہیں جارہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صدر ایمانوئل میکرون کے نئے پنشن قانون پر ہونے والی سماجی بدامنی کے بعد فرانس کا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا ہے.

جمعہ کو برسلز میں ایک سربراہی اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ مظاہروں کے درمیان دورے کی تجویز "عقل اور دوستی” کی عکاسی نہیں ہوتی۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران پھوٹنے والے تشدد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

میکرون نے کہا کہ ہم تشدد کے خلاف کچھ نہیں کریں گے تاہم میں تشدد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

میکرون پر دباؤ ہے کہ وہ اس بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں جس نے غیر مقبول پنشن اصلاحات پر فرانس میں برسوں کے دوران سڑکوں پر ہونے والے بدترین تشدد کو دیکھا ہے۔

ملک بھر میں پنشن اصلاحات کے متنازع قانون کے خلاف پرُتشدد مظاہرے ہوئے ہیں جس میں سیکڑوں افراد زخمی اور درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں