تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھر میں گھسے ’سانپ‘ کا ریسکیو اہلکار پر حملہ

بھارت میں سانپ اچانک باورچی میں گھس گیا جس کی وجہ سے گھر والے خوفزدہ ہوگئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اڑیسا کے بھدرک میں ایک شخص کے گھر کے کچن میں کوبرا چھپا ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوبرا سانپ کچن میں گیس سلنڈر کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

ریسکیو اہلکار نے سانپ کو قابو کیا اور یہ ساری کارروائی کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئی، ویڈیو کو اب تک 30 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار نے جیسے ہی سلنڈر ہٹایا تو سانپ نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے سانپ کو پلاسٹک کے کنٹینر میں کامیابی سے پکڑ لیا پھر اس نے کنٹینر میں کچھ سوراخ کیے تاکہ سانپ سانس لے سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک انتہائی زہریلے سانپ کی نسل ہے جو جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے۔

یہ خطرناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا سانپ چین، بھارت، ویتنام، نیپال، کمبوڈیا، ملائیشیا، بنگلا دیش، بھوٹان، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ میں بھی پائے جاتے ہیں۔

سانپ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، صارفین ریسکیو اہلکار کی بہادری پر اسے خوب سراہا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -