ریاض: سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد پل پر ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا، پل پر سے مسافروں کی آمد و رفت بند ہے تاہم سامان بردار ٹرکوں کی آمد جاری ہے۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل پر نیا گیٹ اور ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر منصوبے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پرانے انٹری پوائنٹ کو اتارا گیا اور بعد ازاں اس کی جگہ دوسرا جدید انٹری پوائنٹ تعمیر کیا گیا۔
پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ خود کار نظام کو نصب کرتے ہوئے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
خلال فترة التوقف .. أكملنا مشروع البوابات الجديدة وإزالة البوابات القديمة في الجانب السعودي
والعمل جاري لإطلاق المرحلة الأولى من الدفع الآلي الشامل في بوابات الرسوم بالجانبين السعودي والبحريني.#جسر_الملك_فهد pic.twitter.com/RNZr9Ti0K1— المؤسسة العامة لجسر الملك فهد (@K_F_Causeway) June 13, 2020
گزشتہ مارچ میں جب کرونا وائرس کی وبا پھیلنی شروع ہوئی تو وزارت داخلہ نے بحرین جانے والے پل کو عارضی طور پر بند کرکے مسافروں کی آمد و رفت کو بھی روک دیا تھا۔
کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمد و رفت تاحال بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں سے بحرین آ جا رہے ہیں۔