تازہ ترین

مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر 253 افراد میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

ریاض : سعودی حاکم شاہ سلمان نے دارالحکومت میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو عالمی شاہ فیصل ایوارڈ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی جس میں سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 43 ممالک سے تعلق رکھنے والے 253 افراد میں بین الااقوامی شاہ فیصل ایوارڈ تقسیم کیے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انوویشن، اقتصادی ترقی ریسرچ کے سینئر نائب صدر، شاہ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو اعلیٰ سائنسی خدمات انجام دینے پر شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی شاہ فیصل ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات میں مصر معروف ادیب محمود مہمی حجازی اور ڈاکٹر عبدالعلی سمیت کئی غیر ملکی شخصیات شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تقریب تقسیم ایوارڈ کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو ’سلمان الوفاء‘ کے نام سے تصویری نمائش سے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بین الااقوامی شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ 41 برس سے جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیس شخصیات ایسی ہیں جنہیں شائنس اور میڈیسن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور انہی شخصیات نے بعد میں نوبل انعام بھی اپنے نام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -