اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گزارنے مکہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ سے مکہ پہنچ گئے جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گزاریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گزاریں گے جس کے لیے وہ مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں۔

شاہ سلمان کے مکہ معظمہ الصفا شاہی محل پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، سعودی فرمانروا کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکریٹری مکہ شہزادہ فیصل اور شہزادہ سعودی بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی دیوان کے مشیر اور علماء کونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 30 مئی کو عرب لیگ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے بعد 31 مئی کو اسلامی سربراہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جو مکہ معظمہ میں منعقد کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں