بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہ سلمان کا اہم شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تیونس کو طبی سہولت فراہم کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت سعودی فلاحی ادارہ(کے ایس ریلیف) وبا سے لڑنے میں تیونس کی مدد کرے گا، اسے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شاہ سلمان نے ہنگامی بنیادوں پر مدد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان حالیہ رابطے کے بعد سامنے آیا۔

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور تیونس کے صدر قیص سعید کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سربراہان نے وبائی صورت حال پر بھی گفتگو کی جس کے بعد تیونس کے لیے شاہی فرمان جاری ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب تیونس کو 1 ملین کورونا ویکسین کی خوراک، 190 وینٹی لیٹرز، 319 آکسیجن سیلنڈر، 150 مریضوں کے بستر اور فیس ماسک سمیت دیگر طبی آلات فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں