سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی تعیناتیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل مطلع الازیمع کو منصب سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بحریہ کے سربراہ جنرل فہد الغفیلی کو بھی منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
جنرل فہد الغفیلی کو سعودی مسلح أفواج کے نائب سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بری فورس کے سربراہ جنرل فہد المطیر کو منصب سے سبکدوش کرکے وزیر دفاع کے دفتر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے شاہی فرمان میں میجر جنرل فہد الجہنی کو ترقی دے کر جنرل بنادیا ہے اور انہیں بری أفواج کا سربراہ مقرر کردیا ہے اس کے علاوہ میجر جنرل محمد الغریبی کو ترقی دے کر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسرائیل غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر رضا مند
جنرل مطلق الازیمع کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا گیا ہے، میجر جنرل فہد السلمان کو ترقی دے کر جنرل بنادیا گیا ہے اور انہیں مشترکہ فورس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے، کابینہ کے مشیر سمیر الطبیب کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔