ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا کرپشن کے خلاف بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ انسداد بدعنوانی کے ترجمان عبدالرحمان العجلان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ انسداد بدعنوانی کے ترجمان العجلان نے کہا کہ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے ایوان شاہی سے جاری احکامات میں واضح ہے کہ کسی بھی نوعیت کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں ںے کہا کہ محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس میں کرپشن کی مصدقہ اطلاع دینے والے کا نام اور دیگر معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھی جائیں گی تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے، اطلاع دینے والوں کے روزگار اور معمولات زندگی قطعی طور پر متاثر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان شاہی سے جاری احکامات میں مملکت میں مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لیے نئے ضوابط کی منظوری دیتے ہوئے اس زمرے میں کام کرنے والے تین اداروں کو یکجا کرکے ایک ادارہ بنادیا گیا ہے جسے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارے کو پبلک پراسیکیوشن کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا تاکہ مالی یا دیگر بدعنوانی کی جامع انداز میں تحقیقات کرکے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

ادارے کو جاری شاہی احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین جن کے غیرمعمولی اثاثے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں اگر ملازمین کے اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہوں تو ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں