تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سعودی فرمانروا نے اہم فرامین جاری کر دیے

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے نئے شاہی فرامین جاری کر دیے ہیں، وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر کو ماحولیاتی امور کا ایلچی مقرر کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے عبدالرحمٰن بن احمد بن حمدان الحربی کو چین میں سعودی سفیر مقرر کر دیا، انھیں تجارت خارجہ کی جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے سُبک دوش کیا گیا، ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے عہدے سے سُبک دوش کر کے ان کی جگہ فہد الجلاجل کو اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انجینیئر خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن السالم کو جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا، جب کہ بدر بن عبدالمحسن بن ھداب کو معاون وزیر تجارت کے عہدے سے سُبک دوش کر کے سعودی کابینہ میں ماہرین بورڈ کے سربراہ کا معاون مقرر کر دیا۔

ڈاکٹر نجم بن عبداللہ الزید کو نائب وزیر انصاف، حمود بداح المریخی کو مشیر ایوان شاہی اور ڈاکٹر عبدالرحمٰن الکنھل کو مشیر ایوان شاہی متعین کر دیا گیا ہے۔

احمد بن عبدالعزیز العیسی کو محکمہ خفیہ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا، شاہی فرمان کے تحت عبدالرحمٰن بن سلیمان السیاری کو رکن شوریٰ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ میجر جنرل نایف بن ماجد بن سعود آل سعود کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر امن عامہ کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments