پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہ سلمان اسلامی ممالک میں یکجہتی کے خواہاں ہیں، امام کعبہ

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: امام کعبہ عبدالرحمان سدیس نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے خواہاں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمان سدیس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کوششوں سے 27 رمضان المبارک کو ہونے والی اسلامی کانفرنس کا بہترین نتیجہ نکلے گا۔

امام کعبہ نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز تمام مسلم ممالک کے درمیان اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، 27 رمضان کو ہونے والی اسلامی کانفرنس اہمیت کی حامل ہے۔

عبدالرحمان سدیس نے کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا نے شہزادہ محمد بن سلمان کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے، شاہ سلمان

امام کعبہ نے اسلامی ممالک کے میڈیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اقدار اور ضابطے کو اپناتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہے کہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں، معتدل طریق کار اختیار کرنے سے ملک کا تحفظ ہوا ہے، مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں