منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کنگز کپ کے فائنل میں النصر کو شکست، رونالڈو بے اختیار رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

الہلال نے النصر کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں شکست دیکر کنگز کپ جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

النصر کے پرتگالی سٹار کرسٹینا رونالڈو سے ہار برداشت نہ ہوئی اور سیزن روتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنگز کپ کا فائنل 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تاہم الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 شکست دے کر لیگ اور کپ ڈبل مکمل کیا۔

- Advertisement -

الہلال کے گول کیپر یاسین بونو نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے دو یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو جو سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے تحت جہاں دیگر کئی ریکارڈ بنائے وہیں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

الاتحاد سے مقابلے میں کرسٹیانو نے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم النصر کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘

اس فتح کے علاوہ یہ میچ اسٹار فٹبالر کو ایک اور اعزاز کا حامل بنا گیا اور رونالڈو سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔رونالڈو نے 31 میچوں میں 35 گول داغ کر مراکش کے حمد اللہ کا ریکارڈ توڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں