بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 109 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی 5 وکٹیں 67 رنز پر گریں، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 25 رنز بناسکے، مارٹن گپٹل بھی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چیڈوک والٹن کو صفر پر ثمین گل نے ایل بی ڈبلیو کیا، زنجیب اللہ زادران 17 رنز پر ہمت ہار گئے، عامر یامین صفر پر ابرار احمد کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔

عماد وسیم 19 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، عباس آفریدی نے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

وہاب ریاض اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ثمین گل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر عماد وسیم الیون کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کوشش ہوگی زلمی کے خلاف بڑا اسکور کرکے کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں نور احمد اور عامر یامین کو شامل کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میچ میں اوس اہم کردار ادا کرے گی، ہمیں اپنی بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، ٹیم میں حضرت اللہ ززئی اور ثمین گل کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز میں عماد وسیم کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زاردان، نور احمد، مارٹن گپٹل، والٹن، عباس آفریدی، وقاص مقصود، محمد عامر اور عامر یامین شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ

پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ ززئی، حیدر علی، شعیب ملک، رومن پاول، شیرفین ردرفورڈ، ابرار احمد، عمید آصف، محمد عرفان اور ثمین گل شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں