تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 177 رنز کا ہدف

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 31 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شرجیل خان 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، نجیب اللہ زاران بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، چیدوک والٹن کو 10 رنز پر راشد خان نے بولڈ کیا۔

عماد وسیم 30 اور دانش عزیز  16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عامر یامین کی جگہ دانش عزیز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں آغا سلمان کی شمولیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو گزشتہ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زاردان، چیکڈک والٹن، نور احمد، عباس آفریدی، دانش عزیز اور محمد عامر اور محمد الیاس شامل ہیں۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندر کی ٹیم میں سہیل اختر کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمدد دانیال، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Comments