اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایلیمینٹر راؤنڈ: کنگز کا زلمی کو 176 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: پی ایس ایل کے ایلیمینٹر راؤنڈ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطسابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شرجیل خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

دانش عزیز 13 رنز بناسکے، تھسارا پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، چیدوک والٹن 9 رنز بناسکے۔

عماد وسیم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد الیاس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں تھسارا پریرا کی واپسی ہوئی ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، چیدوک والٹن، تھسارا پریرا، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ

زلمی کی ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ ززئی، امام الحق، شعیب ملک، رومن پاول، شیرفین ردرفورڈ، خالد عثمان، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں