پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کنزہ ہاشمی کس اداکارہ کو ’بلاک‘ کرکے سوتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ اور اپنی دوست صبور علی کو روزانہ بلاک کرکے سوتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ویب شو میں اداکارہ صبور علی سے گہری دوستی سے متعلق ایک دلچسپ قصہ سنایا۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میری صبح کی روٹین اس طرح کی ہے کہ میں شوٹ پر جانے سے صرف 15 منٹ پہلے اٹھتی ہوں اور اسی دوران جلدی بازی میں تیار ہوکر شوٹ پر پہنچ جاتی ہیں لیکن صبور صبح 7 سے 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ صبور علی نے جب پہلی بار فون کیا تو میں یہ سوچ کر کال ریسکیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہوگئی ہو لیکن صبور علی مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہو چلو ناشتہ کرنے چلتے ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی سب جب چار سے پانچ بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاؤں تو مجھے نیند نہیں آتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی ناصرف اچھی دوست ہیں بلکہ پڑوسی بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں