جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل پر جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رات کے آسمان کے نیچے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے انہیں پری قرار دیا۔‘

کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں