شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلوکارہ انیکو کے گانے ’جیریکو‘ کے گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ حرا مانی نے بھی ویڈیو پر لکھا کہ ’ارے بہت خوبصورت ہے۔‘
کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکار کرن واہی گانے کی جھلک شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ کنزا ہاشمی موجود ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ یہ ’تم میرے ہوجاؤ۔‘ کے عنوان سے ایک گانے کی میوزک ویڈیو ہے۔
کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ان دنوں کنزا ہاشمی کا ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ ’حیا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیصل قریشی، زین افضل، حنا دلپذیر، شہروز سبزواری، صائمہ نور ودیگر شامل ہیں۔