ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کنزہ ہاشمی کے نئے انداز مداحوں کو بھا گئے، تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کے نئے انداز نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، اداکارہ نے خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

کنزہ ہاشمی کی خوبصورت تصویر کی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے دل کھول کر تعریف کی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ (آپ کے لئے)۔ شئیر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو کالے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکارہ صبورعلی کی دلچسپ میک اپ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ کا میک اپ کرتے دکھائی دے رہی تھیں۔

ویڈیو میں صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں اور کنزہ ہاشمی ان کا میک اپ کرنے میں مصروف تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں