تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ اور گولڈن لباس میں گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’تتلی‘ کی ایموجی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی (حیا) اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر کرداروں میں فیصل قریشی، صائمہ نور، حنا دلپذیر، مریم انصاری، شہروز سبزواری ،شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

اس سے قبل کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -