شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن حق نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پہلے بغیر میک اپ میں دیکھا گیا پھر اداکارہ عروسی لباس میں آجاتی ہیں۔
کرن حق ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’جب میں تیار ہوکر آؤں گی ناں تب دیکھنا کیسے ہوش اُڑتے ہیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے کئی سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
کرن حق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل ہیں۔