معروف پاکستانی اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ کرن تعبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں وہ اپنے شوہر اور اور شیر خوار بیٹی کے ساتھ موجود ہیں، کیپشن میں اداکارہ نے انہیں اپنے جینے کی وجہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے ایک پرانے ڈرامے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے شزا اور فضا نامی جڑواں بہنوں کا دوہرا کردار ادا کیا تھا۔
ڈرامے کا کلپ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا تھا اور اس پر خاصے میمز بھی بنے تھے، جبکہ اس کے بعد اداکارہ کی مقبولیت اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز میں بھی خاصا اضافہ ہوا تھا۔