جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’بنوں میں تیرے قابل‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے ننھی بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن تعبیر نے ننھی بیٹی ازہا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں پیار کررہی ہیں۔

انہوں نے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بنوں میں تیرے قابل۔‘

کرن تعبیر کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا ’تو ہم سفر میرا، تو ہی ہے میری منزل‘ چل رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ننھی ازہا کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 اگست کو کرن تعبیر کے ہاں شادی کے بارہ سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ازہا رکھا۔

کرن تعبیر نے اس خصوص لمحات کے موقع پر سورہ الرحمان کی آیت تحریر کی جس کا ترجمہ ہے کہ "اور تم اپنے پرودگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں