جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ نے نومولود کی جھلک دکھادی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے نومولود کی جھلک دکھادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن تعبیر نے ننھی پری کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ماموں اور مامی کی گود میں موجود ہیں۔

کرن نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ازہا اپنے ماموں اور مامی کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کی ننھی بیٹی کو دعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد ننھی پری کی آمد ہوئی۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کرن تعبیر نے لکھا تھا کہ ‘وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھ پر بھی اپنی خصوصی کرم کیا ہے۔


ننھی پری کی آمد پر خدا کا شکر بجالاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں بارہ سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں’۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میری بیٹی ازہا حمزہ ملک سے ملیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں