تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کسان اتحاد کی عمران خان کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت

کئی روز سے اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومتی رویے پر برہم ہوگئی اور عمران خان کو اپنے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے رویے پر برہم ہوگئی ہے اور اس نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

اس حوالے سے کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں حالات بہتر تھے، اب جو بجلی کے بل آرہے ہیں وہ کہاں سے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل افراد نے اپنی کرپشن معاف کروا لی، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا اور ہم اپنا حق لیے بغیر اسلام سے نہیں جائیں گے۔

کسان اتحاد نے کہا کہ حکومت ساتھ نہیں دے رہی، عمران خان تو ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے مطالبات کے حق میں ہمارے احتجاج میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد نے حکومت کو ملک بند کرنے کی دھمکی دے دی

چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پیر تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے اور حکومت نے بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -