تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

40 کسان تنظیموں نے پورا بھارت بند کردیا

دہلی: بھارت میں کسان احتجاج کے 300 دن مکمل ہونے پر 40 تنظیمیں ملک گیر ہڑتال کررہی ہیں، مختلف شہروں میں سڑکیں جام ہوگئیں اور نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں۔ چالیس کسان تنظیموں نے مل کر بھارت بند کروا دیا ہے، مظاہرین کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے ہیں۔ گرو گرام بارڈر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ہڑتال کے دوران نئی دلی کی سرحد پر غازی پور میں ٹریفک کو روک دیا گیا۔

جبکہ ہریانہ میں شاہ آباد کے پاس دلی امرتسر نیشنل ہائی وے کو بھی کسانوں نے بلاک کردیا۔

بھارتی پنجاب، آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کی ریاستی حکومتوں نے بھی کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کسان دس ماہ سے مودی سرکار سے غیر قانونی زرعی قوانین ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے مظلوم کسانوں کے طویل مدت سے جاری احتجاج کے باوجود بھارتی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی، بجائے مداوا کرنے کے مزید ظلم ڈھایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -