تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہ رخ خان کو سگریٹ نوشی سے روکنے والی اداکارہ چل بسیں

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ کشوری بالال 82 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کشوری بالال گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں، گزشتہ روز وہ بنگلور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھیں کہ اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

اہل خانہ اداکارہ کو لے کر اسپتال پہنچے مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور 82 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

کشوری بالال نے بالی ووڈ کی 70 سے زائد فلموں میں کام کیا، انہوں نے کنگ خان سمیت دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کشوری اماں ہمیشہ مجھے سگریٹ نوشی سے روکتی تھیں، انہوں نے اس معاملے پر ڈانٹ ڈپٹ بھی کی‘۔

کنگ خان نے لکھا کہ میں کشوری اماں کی کمی بہت زیادہ محسوس کروں گا۔

بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی کشوری اماں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کشوری بالال آخری بار کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھیں، بعد ازاں وہ بیماری کے باعث گھر پر بیٹھ گئی تھیں۔

اداکارہ نے بالی ووڈ میں 1960 میں فلم لوینتھا ہندہتی سے ڈیبیو کیا اور پہلی ہی فلم سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Comments

- Advertisement -