جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی نے نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

رانجی ٹرافی کے دوران نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ویرات کوہلی نے کیا کہا تھا شیوم شرما نے بتادیا۔

دہلی کے آف اسپنر شیوم شرما نے حال ہی میں ختم ہونے والی رانجی ٹرافی 2024-25 میں ریلوے کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد شیوم نے تیسرے دن ہونے والی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی پر ویرات کوہلی کے ردعمل کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔

یہ واقعہ پہلے سیشن میں اس وقت پیش آیا جب تین شائقین اسٹار کرکٹر سے ملنے کے لیے میدان میں داخل ہوئے۔

کوہلی کی شرکت کی وجہ سے اسٹیڈیم میں 15 ہزار شائقین موجود تھے کیونکہ ہندوستان کے سابق کپتان بی سی سی آئی کے اس اصول کے بعد رانجی ٹرافی ایکشن میں واپس آئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو دستیاب ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

دن 3 کے پہلے سیشن کے دوران تین شائقین سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میدان میں اس وقت پہنچے جب کوہلی فیلڈنگ کر رہے تھے۔

اس سے پہلے کہ سیکورٹی اہلکار مداخلت کرتے تینوں کوہلی کے پاؤں چھونے میں کامیاب ہوگئے۔ شیوم شرما نے ایک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور کوہلی کے ہمدردانہ ردعمل کا انکشاف کیا۔

شیوم شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا تھا کہ ’’کسی کو مارنا نہیں۔‘‘

رانجی ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جو 6 فروری 2025 سے شروع ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter