منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

لاہور: دھاتی ڈور سے کرنٹ لگتے ہی نوجوان چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پتنگ بازی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، باغبان پورہ کا نوجوان دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی کے شوق نے ایک اورگھر میں صف ماتم بچھا دی۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں دھاتی ڈور ساجد کے لیے موت کا پھندا بن گئی۔

ساجد کے گھرکی چھت پرپتنگ کٹ کر آگئی، نوجوان نے ڈور پکڑی تو کرنٹ سے تڑپنے لگا اوردیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ گیا، گھر والوں کا کہنا ہے کہ ڈور دھاتی تھی جس کا دوسرا حصہ بجلی کے تار میں اٹکا ہوا تھا۔

ساجد کےگھروالوں اور پڑوسیوں کے احتجاج کے بعد پولیس کو ہوش آیا، پولیس نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی میں سدی مانجھے کی جگہ کیمیکل ڈور کے استعمال نے گزشتہ کئی سال میں لا تعداد گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے، اس حوالے سے بسنت میلوں میں بھی اکثر ایسے واقعات پیش آچکے ہیں، کہ جس میں کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں