جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن وحدت روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار موقع پرہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے-

سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دے دیا، سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پتنگیں بیچنے، ڈور بنانے والوں اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے کئی افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں