تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قدرت کا کرشمہ:‌ 2 منہ اور تین آنکھوں والے بلی کے بچے کی پیدائش

کراچی: ساؤتھ افریقا میں حیران کُن طور پر ایسے بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے پیدائشی طور پر 2 منہ، 2 ناک اور تین آنکھیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقا میں کے مشرقی علاقے  کیپ میں بلی کے ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے کیونکہ یہ بظاہر عام بچوں کی طرح ہے تاہم اس کے دو سر ہیں۔

قدرت کا شاہکار بلی کے بچے کی دیگر کی طرح چار پنجے ، 1 دم اور 2 کان ہیں مگر حیران کُن چیز یہ ہے کہ اس کے پیدائشی طور پر 2 منہ ، 2 ناک اور تین آنکھیں ہیں۔

مالک کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے یہ بلی کا بچہ لمبے عرصے تک نہیں جی سکے گا کیونکہ اُس کو دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اس کا زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

خاتون نے بلی کے بچے کو بچانے کے لیے جانوروں کے فلاحی ادارے سے مدد لی جہاں اُسے ٹیوب کے ذریعے غذا دی جارہی ہے، قدرتی معجزے کا شاہکار بلی کے بچے کی ویڈیوز اور تصاویر مالکن نے فیس بک پر شیئر کیں جہاں لوگ اُسے دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ’بچے کا وزن دن بہ دن بڑھ رہا ہے اور اُس کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے، جس کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ وہ طویل عرصے جی سکتا ہے‘۔

ویڈیوز دیکھیں



اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -