آپ نے یہ محاورہ اور مثال تو سُنی ہوگی بلی شیر کی خالہ ہے، اس مثال کی متعدد وجوہات ہیں کیونکہ بلی نے اپنے ’’بھانجھے‘‘ کو درخت پر چڑھنا نہیں سیکھایا۔
شیر جسے جنگل کا بادشاہ کا کہا جاتا ہے اُس کا روپ دھارنے کے لیے ایک شخص نے اپنے بھورے رنگ کی بلی کے بال اس انداز سے کٹوائے کہ بالکل چھوٹا شیر لگ رہی تھی۔
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو صارفین نے پسند کیا اور منفرد انداز سے نظر آنے والے بلی کے بچے کو خوبصورت قرار دیا۔
یاد رہے کہ گھروں میں بلیاں پالنے کا رجحان پایا جاتا ہے، دنیا بھر میں شوقین افراد اپنے گھروں میں بلیوں کی نایاب نسل رکھتے ہیں اور اُن کا اپنے اہل خانے کے فرد کی طرح مکمل خیال بھی رکھتے ہیں۔
nice pic.twitter.com/W9jaK5Xxaz
— Adorable World (@world_adorable) June 3, 2019
یہ بھی یاد رہے کہ ماہرین شیر اور چیتے کو بھی بلی کی ہی نسل قرار دیتے ہیں، اُن کے نزدیک یہ بڑی نسل کی جنگلی بلیاں ہیں جو انسانی آبادی میں نہیں بلکہ جنگلات میں پائی جاتی ہیں۔