جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

پاکستانی صارف کے ٹوئٹ پر کیوی کرکٹر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی صاف کے ٹوئٹ پر کیوی کرکٹر مچل میک کلینگن بھرک اٹھے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں  ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد کیوی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔

گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا لیکن ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔

کیوی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کیوی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا ہوتا ہے جب آپ قومی فرض پر پیسے کو ترجیح دیتے ہیں، نیوزی لینڈ کے پاس ورلڈ کپ 2024 کے لیے خود کو تیار کرنے کا بہترین موقع تھا۔‘

مچل میک کلینگن کو صارف کا یہ ٹوئٹ برا لگ گیا اور انہوں نے لکھا کہ ’آپ ہماری سی سائیڈ، آئرلینڈ اور امریکا سے بھی ہارے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں