جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آپ تو کہتے تھے ہمیں 0-3 سے شکست دینگے، اسٹار کیوی کرکٹر کا بھارت پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے ایکسپرٹ تو کہتے تھے کہ ہمیں سیریز میں 3-0 سے شکست دیں گے۔

بھارت کی سیریز میں بدترین شکست کے بعد کیوی کرکٹر ٹام بلنڈل اپنے ملک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پر طنز کے تیر برسائے، ٹام نے کہا کہ وہ اس شکست سے انتہائی صدمے میں ہیں۔

میرے خیال میں جب ہم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت گئے تھے تو ان کے ٹیلی ویژن پروگرامز پر اس طرح کے سلوگن چل رہے تھے کہ نیوزی لینڈ کو 5-0 سے شکست ہوگی، یعنی ہم نے سری لنکا سے 2-0 سے ہارے اور بھارت بھی ہمیں 3-0 سے ہرائے گا۔

- Advertisement -

ٹام بلنڈل نے کہا کہ سیریز سے پہلے بھارتی کرکٹ ماہرین کی جانب سے ٹی وی پر اس طرح کی ہی باتیں کی جارہی تھیں، مجھے یقین ہیں کہ سری لنکا سے شکست کے بعد یہاں پہنچنے پر انھوں نے ہماری ٹیم کو کوئی اہمیت نہیں دی تھی۔

نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں جس طرح کامیابی حاصل کی بھارتی ٹیم اسے سے کافی صدمے میں ہے۔

ہم نے دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف بہترین کرکٹر کھیلی اور ان کے لڑکوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے انھیں شکست سے دوچار کیا۔

خیال رہے کہ بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 12 سالوں کے بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 70 سال بعد تاریخ میں پہلی بار بھارت کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ہرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں