جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کے کے کی بیٹی کا والد کیلیے جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی بیٹی نے اپنے والد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ کر دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر کرشنا کمار کناتھ المعروف ”کے کے“ کی بیٹی والد کی آخری روسمات کی تفصیلا شیئر کرتے ہوئے مختصر جذباتی پیغام لکھا۔

گلوکار کی بیٹی نے لکھا کہ ”آپ سے ہمیشہ محبت کروں گی۔“

- Advertisement -

گلوکار کے کے کی موت کے بعد بیٹی کی پہلی پوسٹ

53 سالہ گلوکار رواں ہفتے منگل کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور مداحوں میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

ہوٹل میں ان کی موت سے قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ کوریڈور میں گزرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ لفٹ میں نظر آئے، یہ ویڈیو گلوکار کو اسپتال لے جانے سے پہلے لفٹ کیمرے نے قید کی تھی۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کے کے بہت تھکے ہوئے تھے اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ ایک اور ویڈیو میں کے کے کو اسٹیج سے واپس آنے کے بعد ہوٹل کے کوریڈور میں بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں