جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کے مالک کی کینسر سے متاثرہ بچی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے میچ کے دوران کینسر سے متاثرہ ننھی بچی عائشہ نور سے ملاقات کی اور اُس کے بلند حوصلے کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں عماد الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو شکست دے کر لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین موجود تھے جو سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے انڈس اسپتال میں زیر علاج کینسر سے متاثرہ ننھی بچی سے ملاقات کی جو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او نے بچی کے ساتھ تصویر بنوائی اور اُس کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے اپنی تمام تر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے تھے۔

نامور اینکر اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ہیلمٹ پہنا اور خوب ایکشن دکھائے جبکہ مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کی بھی ویڈیو بنوائی۔

میچ کی تفصیل : کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست

دبئی میں موجود تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے میچ سے قبل اہل کراچی اور کراچی کنگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں جلسے کرنے میں بہت مزہ آیا، میری تمام تر نیک خواہشات کراچی کنگز کے ساتھ ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں