اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو امپائر کے فیصلے پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے بیٹسمین کے خلاف ‏ایکشن لے لیا۔

انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں راہول کی جانب سے آئی ‏سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

KL Rahul Fined 15% Of Match Fees For Breaching ICC Code Of Conduct During  Second Innings Of Oval Test

فیلڈ امپائر کے نائٹ آؤٹ دینے کے فیصلے کو انگلینڈ نے چیلنج کیا اور ریویو میں تھرڈ امپائر نے راہول کو کیچ ‏آؤٹ قرار دیا جس پر وہ غصے میں آگئے۔

پویلین لوٹتے ہوئے بیٹسمین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا جو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی تھی۔ ‏آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیٹسمین کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا۔

India vs England 4th test: ICC fined KL Rahul for showing dissent towards  the third umpire call at Oval test |IND vs ENG: ICC has now given a big  punishment - Cricket.Surf

چارجز پر بیٹسمین کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد الزامات پر مزید سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی اور ‏معاملے کو نمٹا دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں