اشتہار

عدم ادائیگی کے سبب کے ایم سی کو پٹرول کی فراہمی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: واجبات کی عدم ادائیگی پرکراچی کے تمام پیٹرول پمپس نے بلدیہ عظمی ٰکراچی کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی‘ بلدیہ عظمیٰ کےزیراہتمام محکمہ جات کا تمام تر کام رک گیا ہے‘ فائر بریگیڈ بھی نہیں چل سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب شہر بھر کے تمام پٹرول پمپس نے متفقہ طورپر بلدیہ عظمیٰ کو پٹرول کی فراہمی منقطع کردی ہے جس سے ادارے کی مشکلا ت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی فراہمی منقطع ہونے کے سبب اسپتالوں میں جنریٹرز بند ہوگئے ہیں جس کے سبب مریض انتہائی مشکلات کا شکار ہیں‘ اور کئی آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑگئے ہیں۔

کراچی کا تاریخی گھنٹہ گھر خراب، کے ایم سی کی نئی منطق*

دوسری جانب فائربریگیڈ کا محکمہ جو پہلے ہی زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے ‘ اس کا آپریشن بھی بند ہوچکا ہے یعنی شہر میں کسی بھی آتشزدگی کی صورت میں جائے حادثہ تک پہنچنے کے لیے فائر بریگیڈ کے پاس مطلوبہ ایندھن نہیں ہے۔

- Advertisement -

بتایا جارہاہے کہ کے ایم سی نے گزشتہ دو ماہ سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی ہے اور انہوں نے ایک کروڑبیالیس لاکھ روپےپٹرول کی مدمیں اداکرنےہیں ۔

پٹرول مالکان کی جانب سے پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو وارننگ جاری کی گئی کہ اگر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو سپلائی بند کردی جائے گی‘ تاہم ادائیگی نہ ہونے کے سبب آج سے پٹرول کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر روزِ دن سے شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہیں شہر کا انتظام چلانے کے لیے مطلوبہ وسائل مہیا نہیں کیے جارہے ہیں‘ جبکہ حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کو الوداع کہنے والے ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ جو کام کرسکتے ہیں وہ بھی نہیں کیے جارہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں