اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ مبینہ اغوا کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کلفٹن کے فلیٹ سے ملنے والی لاش کی شناخت غنی الرحمان کے نام سے ہوئی جو کلفٹن شاہ رسول کالونی کا رہائشی اور 3 روز سے غائب تھا، اہل خانہ سے حاصل موبائل لوکیشن پر پہنچے تو فلیٹ سے لاش ملی۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول اور چھری تحویل میں لی ہے، مقتول کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ تھا، ممکنہ طور پر غنی الرحمان کو دوستوں نے جھگڑے کے دوران قتل کیا۔

- Advertisement -

غنی الرحمان کے بیٹے کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ 26 اکتوبر کو والد گھر سے چلے گئے تھے اور ان کے موبائل کی لوکیشن توحید کمرشل کے اپارٹمنٹ کی آئی۔

ایف آئی آر کے مطابق اپارٹمنٹ میں باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور تعفن اٹھ رہا تھا، پولیس نے اندر جا کر چیک کیا تو والد کی لاش ملی۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے موبائل لوکیشن حاصل کی تو فلیٹ میں موبائل موجود تھا، گھر کے باہر پہنچ کر فون پر کال کی تھی گھنٹی اندر سے بج رہی تھی، فلیٹ خالی رہتا ہے کچھ لوگ بیٹھک لگاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق شک ہے بیٹھک کے دوران دوستوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتول کے ایم سی میں فٹبال کوچ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں