اشافنبرگ : جرمنی کے ایک پارک میں پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعے میں دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے، حملہ تیز دھار چاقو سے کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے شبے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرمن شہر اشافنبرگ میں بدھ کے روز چاقو کے حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ ہلاک اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
جرمن چانسلر اولاف شلز نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ بات واضح کی جائے کہ مشتبہ شخص ملک میں رہنے کے قابل کیسے رہا۔
پولیس کے مطابق چاقو کے حملے کا واقعہ باؤیرین شہر کے وسط میں واقع ایک پبلک پارک میں صبح پونے 12بجے واقع ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دوسرا شخص گواہ ہے اور اس سے تفتیش ہو رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
جرمنی میں خوفناک کار حادثہ : 2 ہلاک 80 زخمی ہوگئے
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں تیز رفتار کار سے کچل کر دو افراد ہلاک جبکہ 80زخمی ہوگئے، پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتارکرلیا۔