ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

جرمنی میں پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اولم: جرمنی میں مقیم پاکستانی فیملی پر نفسیاتی مریض نے چاقو سے حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمنی میں مقیم پاکستانی فیملی پر گھر میں گھس کر نفسیاتی مریض نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا۔

- Advertisement -

نفسیاتی مریض کے چاقو سے حملے میں اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول فہیم الدین کی میت اتوار کی شب کراچی لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں