جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی: چاقو بردار گروہ سرگرم، خواتین پر حملوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر چاقو سے حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 روز کے درمیان 5 زخمی خواتین کو لایا گیا جنہیں چھریوں کے وار سے زخمی کیا گیا تھا، اسپتال منتقل کی جانے والی خواتین معمولی زخمی تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مسلح افراد شہر میں دندناتے پھرتے ہیں اور مزاحمت پر کسی بھی شہری کو گولی مار کر فرار ہوجاتے ہیں۔

پڑھیں: روشنیوں کے شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ڈی جی رینجرز

شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو دیکھتے ہوئے رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی اور گشت میں اضافہ کیا تاہم ڈکیتی کی وارداتوں میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ چار سال قبل شہر میں بدامنی کا راج تھا اور روزانہ کی بنیاد پر چار پانچ افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے، کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو دیکھتے ہوئے شہر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد حالات کافی بہتر ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں