بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یہ تصویر دیکھ کر ہزاروں لوگوں کی عقل دنگ رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فطرت اب بھی پُراسرار اور نامعلوم حقائق سے بھری ہوئی ہے، جن میں سے کچھ اگر نمودار ہوں تو ہم ایسے واقعات کو دیکھ کر دم بخود رہ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی وجہ سے اب ہم ایسے واقعات کو دیکھ لیتے ہیں، جن کے بارے میں کبھی سُنا بھی نہیں ہوتا، آئے روز ایسے واقعات کی تصاویر یا ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی شیئر ہوتی ہیں۔

بھارت کے محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان آئے روز جنگلات کے حوالے سے ایسی تصاویر شیئر کرتے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو نئی معلومات ملتی ہیں۔

اب کی بار انہوں نے ایک ناقابلِ یقین تصویر شیئر کی جس میں ایک کوبرا دوسرے سانپ کو کھا رہا تھا۔ اس حوالے سے شاید آپ نے پہلے سُنا ہی ہوگا مگر اب آپ اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوبرادرختوں پر رہنے والے سانپ کو کھا رہا ہے۔ انہوں نے ایک صارف کو وجہ بتائی کہ ’کوبرا کھانے کا شوقین سانپ ہے، جسے اگر بھوک لگے تو یہ اپنے ارد گرد موجود سانپوں کو کھانے سے گریز نہیں کرتا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں