تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان چل بسے

افریقا : اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان آج اچانک انتقال کرگئے، کوفی عنان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فارم افریقی تھے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان 80 برس کی عمر میں بیماری کے باعث سویٹزرلینڈ کے اسپتال میں انتقال گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوفی عنان اقوام متحدہ کے ساتویں سیکریٹری جنرل اور دنیا کے پہلے سیاہ فارم افریقی تھے جنہوں نے سنہ 1997 سے 2006 تک دو مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

کوفی عنان نے جینیوا انسٹیٹیوٹ سے بین الاقوامی تعلقات میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سنہ  1962 میں اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کوفی عنان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں، اس دوران وہ شام کے تنازعے کا پُر امن حل تلاش کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

کوفی عنان نیلسن منڈیلا کی بنائی گئی تنظیم ‘دی ایلڈرز’ کے چیئرمین جب کہ ‘کوفی عنان فاؤنڈیشن’ کے بانی و سربراہ بھی تھے، کوفی عنان انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں امن کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوفی عنان کو اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا میں امن و استحکام کے لیے خدمات انجام دینے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے پر 2001 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل 8 اپریل سنہ 1938 کو افریقی ملک گھانا میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں اور اقوام متحدہ سے تعزیت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -