اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کوہاٹ : بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ،ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ : درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں بھرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن جوبن پرہے،،بیشترحصوں میں وقفےوقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں دھواں دھاراسپیل کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کئی مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ نشیبی علاقےزیرآب آچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا، جس کے نیتجے میں گھرکےتہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے 11 افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک 5 سال کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں