پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیشی عمل جاری ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکار غلام مصطفی اور زاہد الرحمن نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، کے پی پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں