کوہاٹ کے نواحی علاقے میں دو گروپوں میں جھگڑا پانچ افراد کی جان لے گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں جائیداد کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔