جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کوہاٹ : دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک ، اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ : دہشت گردوں کے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کردیا ، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

آر پی او نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بنوں میں فتح خیل کے علاقے میں پولیس چوکی پرشرپسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں